میپکو: سسٹم کی بہتری کیلئے1169ٹرانسفارمر ز اپ گریڈ  

  میپکو: سسٹم کی بہتری کیلئے1169ٹرانسفارمر ز اپ گریڈ  

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے نئے کنکشنوں کی فراہمی اور سسٹم کی بہتری کے لئے مالی سال2019-20ء کے دوران27کروڑ 33لاکھ کی روپے کی لاگت(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

سے1169ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے ہیں۔ان میں 10 سے25 کے وی اے پر41،15سے25کے وی اے پر55،25 سے 50 کے وی اے پر247، 50 سے100 کے وی اے پر427، 75سے200کے وی اے پر 7،100سے200کے وی پر260،25KVAکے مزید5، 50KVکے26، 100KVA کے98 اور200KVAکے 3 ٹرانسفارمرزاپ گریڈ کئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئر طاہر محمود کی ہدایات پر جولائی تادسمبر 2019?ء کے دوران ملتان سرکل میں 2 کروڑ96لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف استعدادکار کے166ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں اضافہ کیاگیاہے۔ڈی جی خان سرکل میں ایک کروڑ29لاکھ روپے سے42، بہاولپور سرکل میں 11 کروڑ82 لاکھ روپے کی لاگت سے458، ساہیوال سرکل میں 2 کروڑ14 لاکھ روپے سے55،رحیم یار خان سرکل میں 2 کروڑ55لاکھ40 ہزارروپے سے87، مظفرگڑھ سرکل میں 2کروڑ13لاکھ روپے سے187،بہاولنگر سرکل میں 2کروڑ99 لاکھ روپے سے130اور خانیوال سرکل میں ایک کروڑ41 لاکھ80 ہزار روپے کی لاگت سے44 ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے گئے ہیں۔ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے نہ صر ف میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہتر ہو گئی ہے بلکہ کم وولٹیج اور ٹرپنگ کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہوگیاہے۔

اپ گریڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر