آوارہ کتوں کا حملہ‘ 3 بچوں سمیت 9افراد شدید زخمی

  آوارہ کتوں کا حملہ‘ 3 بچوں سمیت 9افراد شدید زخمی

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)آوارہ کتوں کے حملے جاری ہیں 24گھنٹوں کے دوران 3کمسن بچوں سمیت9افراد کوکاٹ کر شدید زخمی کردیا تفصیل کے مطابق بہودی پور ماچھیاں کا رہائشی11سالہ محمدثقلین‘ میرے شاہ کا3سالہ محمد وقار(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

‘ یوسف کالونی کی 12سالہ سعیداں بی بی‘ راجن پورکا22سالہ عتیق الرحمن‘ چک117 کا 35سالہ شمس الدین‘ آدم صحابہ کا60سالہ محمد نواز‘ چک145 کا55 سالہ محمد اسحاق‘ عباسیہ ٹاؤن کا15سالہ محمدعزیر‘ یوسف کالونی کا30 سالہ محمد بشیر کو گھر کے باہر کھیلنے اوراستے میں گزرنے کے دوران آوارہ کتوں نے حملہ کردیا اوران افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں انہیں کتوں کے کاٹنے کی ویکسیئن فراہم کی جارہی ہے۔

زخمی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...