تاجر رہنماؤں کی نو منتخب بار عہدے داروں سے ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

  تاجر رہنماؤں کی نو منتخب بار عہدے داروں سے ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،ملتان کے صدر خالد محمود قریشی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی،بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے حکومت اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ شہریوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو وکلاء معاشرے میں اہم ستون کی(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

حیثیت رکھتے ہیں اور مظلوم کو انصاف کی جلد فراہمی میں اپنی ذمہ داری کو پورا کر رہے ہیں تاجر برادری نے ہمیشہ وکلاء کے ساتھ تعاون کیا اور عدلیہ بحالی تحریک میں ان کے شانہ بشانہ رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ملتان کے نومنتخب صدر عمران رشید سلہری ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری غلام نبی طاہر چوہان،نائب صدر ملک محمد الطاف راں،فنانس سیکرٹری ملک محمد عرفان متیلا،لائبیری سیکرٹری حسن محمود خان سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیئے جانے کے موقع پر کی گئی ملاقات میں کیا خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ یہ بات خوش آئند اقدام ہے کہ آج ملکی معیشت کو استحکام پہنچ رہا ہے اور سٹاک مارکیٹ میں یقینا بہتری ا? رہی ہے تاہم اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری سمیت دیگر مسائل نے عوام کو شدید پریشانی سے دوچار کردیا ہے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کے استحکام کے سلسلے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کرے جبکہ اس موقع پر بابو نفیس انصاری، حاجی ندیم قریشی، ذیشان صدیقی، شیخ الطاف،کاشف رفیق،لطیف بلوچ ودیگر موجود تھے اس موقع پر نومنتخب صدر عمران رشید سلہری نے خواجہ سلیمان صدیقی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ وکلاء کا ساتھ دیا انشاء اللہ جب بھی ضرورت پڑی قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔

تبادلہ خیال

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...