حکومت شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرگرم‘ ڈاکٹر اختر ملک

حکومت شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرگرم‘ ڈاکٹر اختر ملک

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ شہریوں کو بنیادی سروسزکی ان کی دہلیز پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ملتان شہر کا سب سے بڑا مسئلہ نکاسی آب کا ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں خاص طور پر سیوریج سکیموں کے لیے ریکارڈ فنڈز مختص کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ واسا شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

مزید تیز کرے اور تمام منصوبوں میں بہترین کوالٹی آف ورک کو یقینی بنایا جائے انہوں نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبائی حلقہ 219 میں جاری سیوریج منصوبے فروری کے آخری ہفتہ تک مکمل کرنے کا بھی حکم دیا ہے انہوں نے یہ احکامات گزشتہ روز یونین کونسلز 54، 55 اور 56 میں سیوریج منصوبوں کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کئے منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو،سیوریج سنٹرل ڈویژن کے افسران کنٹریکٹر بھی اجلاس میں شریک تھے اس دوران ایم ڈی واسا نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پل جیرے والی سے بلوچ چوک تک 24 انچ سائز کی 1000 فٹ نئی سیوریج لائن بچھانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ رام کلی،ڈیرہ محمدی اور محمود آباد کے علاقوں میں بارہ انچ سائز کی نئی سیوریج لائن بچھانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جس پر صوبائی وزیرڈاکٹر اختر ملک نے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرتے ہوئے انہیں فروری کے آخری ہفتے تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اختر ملک

مزید : ملتان صفحہ آخر