تاجر وفد کی ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ندیم قریشی سے ملاقات

  تاجر وفد کی ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ندیم قریشی سے ملاقات

  



ملتان (نیوز رپورٹر) وزیراعلی پنجاب کے ترجمان محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اپنا کردار ادا کروں گا جو ذمہ داری وزیراعلی پنجاب نے مجھے دی انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران اندرون حرم گیٹ کے صدر مخدوم زاہد کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پرآل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر و(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف قریشی،شیخ اعجاز،شیخ خالد،سعید بھٹی،ناظم قریشی،شہباز قریشی موجود تھے، اس موقع پر انجمن تاجران اندرون حرم گیٹ کے صدرمخدوم زاہد نے کہا کہ اندرون حرم گیٹ میں سیوریج لائن ناقص ہے اسی لئے اس کو تبدیل کیا جائے اور درمیان میں نئی سیوریج لائن بچھائی جائے اسی طرح اندرون علاقہ میں بے ہنگم بجلی کی تاروں کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہو تے ہیں ان بے ہنگم بجلی کی تاروں کی درستگی کے لئے بھی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ سٹریٹ لائٹس، صفائی کے نظام کو بھی بہتر کیاجائے جس پر محمد ندیم قریشی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا ماضی میں کیونکہ اراکین اسمبلی نے اپنے ناموں کی تختیاں تو لگوائیں لیکن مسائل حل نہیں کئے گئے انشاء اللہ وزیراعظم، وزیراعلی کی عوام دوست پالیسی کے مطابق ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے جہاں تک مجھ سے ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز بارے ممکن ہو سکا اپنی ذمہ داری کو پورا کروں گا۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...