ویمن یونیورسٹی ملتان میں طالبات کیلئے فیڈ بیک سسٹم لانچ

ویمن یونیورسٹی ملتان میں طالبات کیلئے فیڈ بیک سسٹم لانچ

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان میں طالبات کے لیے فیڈ بیک نظام لانچ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرز پر ویمن یونیورسٹی ملتان کے حکام نے اساتذہ اور طالبات کے مابین بہتر رابطے کے لیے اور کارکردگی جانچنے کے لیے طالبات سے ان لائن فیڈ بیک لینے کا سسٹم تیار کرلیا جس پر طالبات اپنی رائے دے سکیں گی تفصیل کے مطابق یونیورسٹی کے شعبہ کوالٹی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

انہاسمنٹ کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں۔ اس موقع پر پروفیسر قدسیہ خاکوانی، پروفیسر انیلا آصف،اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد طالبات کو اس system کے مقاصد اور استعمال سے متعارف کروانا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ تعلیم ایک بہترین زیور ہے۔ تعلیم تعمیر شخصیت اور کردار سازی کا بہترین ذریعہ ہے یہ انسان میں روحانی اور اخلاقی نشوونما پیدا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ تعمیر شخصیت اور کردار سازی کے لئے بہترین اور کوالٹی ایجوکیشن کا ہونا ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ طالبات کو کوالٹی ایجوکیشن کے ذریعے مارکیٹ کے بدلتے تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو بہترین پروفیشنل ثابت کر کے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس system کا قیام طالبات کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل میں لایا گیا ہے تاکہ طالبات کی بہتر طور پر رہنمائی کی جا سکے اور ان کے تمام مسائل کو فوری طور پرحل کیا جائے انہوں نے طالبات کو تجاویز دینے کے لئے کہا اور کہا کہ میری کوشش ہے کہ آپ کو ہر طرح کی سہولیات اور بہترین ماحول فراہم کرکے ریسرچ کلچر کو فروغ دیں تاکہ آنے والے کل میں بہترین ہنر مند افرادی قوت معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے کوالٹی ایجوکیشن کو یقینی بنانے کے لئے آن لائن فیڈ بیک سسٹم لانچ کردیا گیا ہے اب جلد ہی وائس چانسلر ای پورٹل بھی لانچ کردیا جائے گا جس پر طالبات اپنا نام ظاہر کئے بغیر اپنے مسائل بیان کرسکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبات کی رہنمائی کے لیے course outlines بھی جلد ان لائن مہیا کی جائیں گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے system administrator محمد اعظم نے ان لائن فیڈ بیک سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یونیورسٹی کے کنٹرولر سسٹم کو ان لائن کیا گیا ہے۔ اس سسٹم کے لانچ ہونے سے اب مینول کام نہیں ہوگا اور کام میں مزید ٹرانسپیرنسی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔اس تقریب کی میزبانی لیکچرر نوشین نے

لانچ

مزید : ملتان صفحہ آخر