ایف بی آر‘ جائیداد کی خرید وفروخت سے منسلک ڈیلرز کی رپورٹ طلب

  ایف بی آر‘ جائیداد کی خرید وفروخت سے منسلک ڈیلرز کی رپورٹ طلب

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ایف بی آر نے ملتان سمیت ملک بھر کے تمام ریجنل ٹیکس ا?فسز سے گذشتہ پانچ سال کے دوران جائیداد کی خرید و فروخت کرنے والے ڈیلرز، اداروں، کمپنیوں کے بارے تفصیلی رپورٹ مانگ لی ہے، تمام آر ٹی اوز اپنی اپنی حدود میں رہائشی و کمرشل جائیدادوں کی جتنی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

خرید و فروخت کی گئی اور ٹیکس کی مد میں کتنا ریونیو حاصل ہوا ہے، ایف بی آر کو رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ رئیل سٹیٹ سیکٹر سے مطلوبہ صلاحیت کے مطابق ٹیکس موصول نہیں ہو رہا ہے۔ متعدد آر ٹی اوز، ایل ٹی اوز کی حدود میں رئیل اسٹیٹ سیکٹرز سے تعلق رکھنے والے ود ہولڈنگ ایجنٹس کی جانب سے جائیدادوں کی خرید و فروخت پر عائد ٹیکس کی کٹوتی تو کی جارہی ہے مگر خزانے میں بروقت پورا ٹیکس جمع نہیں کرایا جارہا ہے جس کی وجہ سے ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے۔ ان ود ہولڈنگ ٹیکس ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان سے سرچارج اور جرمانوں کے ساتھ اصل ریونیو ریکور کیا جائے گا۔

رپورٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...