سنٹرل جیل ملتان‘ طبیعت خراب ہونے پر نشتر میں دو قیدی جاں بحق

سنٹرل جیل ملتان‘ طبیعت خراب ہونے پر نشتر میں دو قیدی جاں بحق

  



ملتان ( وقا ئع نگار) سنٹرل جیل ملتان میں بیک وقت قتل کے مقدمہ کے دو قیدی طبیعت بگڑنے سے نشتر ہسپتال میں گزشتہ روز صبح سویرے دم توڑ گئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ورثاء نے جیل انتظامیہ اور ڈاکٹروں پر غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

جہانگیر آباد ملتان کا رہائشی 55 سالہ محمد اسلم گزشتہ تیرہ سال سے سزاء کاٹ رہا تھا۔جبکہ دوسرا جاں بحق ہونے والے مقدمہ قتل کے قیدی پچیس سالہ افتخار کا تعلق بورے والا ہے۔ورثاء کا کہنا ہے کہ قتل کے مقدمہ میں قیدی محمد اسلم اور افتخار دونوں بیمار تھے۔مگر جیل انتظامیہ نے بروقت علاج معالجہ کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔اور حالت بگڑنے پر دونوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تو وہاں بھی ڈاکٹروں نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے جیل انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے

جاں بحق

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...