ملتان: 15سیل پوائنٹس ایف بی آر سسٹم سے منسلک
ملتان(نیوز رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ملتان نے شہر کے 15 سیل پوائنٹس ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیلز سسٹم سے منسلک کردیئے ہیں اس بارے کمشنر ملتان زون عاصم حلیم کا کہنا تھا کہ سیل پوائنٹس کو آن لائن کرنے کا عمل جاری ہے آئندہ چند روز میں 300 پوائنٹس کو سسٹم سے منسلک کردیا جائیگا ٹیکس کٹوتی بارے عوامی آگاہی کیلئے سیلز پوائنٹس اور دیگر مقامات پر پینا فلیکس بھی آویزاں کر(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)
دیئے گئے ہیں شہریوں کو بھی چاہئیے کہ سامان کی خریداری کے بعد بارکوڈ والی سلپ ضرور لیں تاکہ ان سے وصول کیا گیا ٹیکس قومی خزانے میں جمع ہو.
منسلک