حفیظ جالندھری کا یوم پیدائش‘ حافظ معین خالد ٹرسٹ کے زیرا ہتمام تقریب

  حفیظ جالندھری کا یوم پیدائش‘ حافظ معین خالد ٹرسٹ کے زیرا ہتمام تقریب

  



ملتان (پ ر)حافظ معین خالد ٹرسٹ کے زیراہتمام قومی ترانے کے شاعر ابو الااثر حفیظ جالندھر ی 120یوم پیدائش کے موقع پر حافظ معین الدین خالد کی رہائش گاہ پرایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ٹرسٹ کے سربراہ اور سماجی رہنما حافظ معین الدین خالد نے کی جبکہ مہمان خصوصی مسلم لیگ فنگشنل کے رہنما الحاج اشرف قریشی تھے تقریب سے زاہد بلال قریشی، محمد عادل، راؤ زین منور، رانا بابر لطیف اورحمزہ جمشید نے بھی خطاب کیا اس موقع پر صدارتی خطاب(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

کرتے ہوئے حافظ معین خالد نے کہاکہ جو قوم اپنے محسنوں کوفراموش کردیتی ہے وہ اپنی منزل کھودیتی ہے انہوں نے کہاکہ جن اہم اورقابل قدر شخصیات نے اقوام عالم میں ہماری پہچان کرائی وہ ہمیں شازوناز رہی یاد رہتے ہیں جو بڑا المیہ ہے اوریہ ہی وجہ ہے کہ نئی نسل اپنے قومی شاعر کو بھولتی جارہی ہے جس کے ذمہ دار ہم خود ہی کیونکہ ہم نے اپنی نئی نسل کو اپنے ہیروز سے روشناس ہی نہیں کرایا حافظ معین الدین خالد نے مزید کہا آج تمام تعلیمی اداروں میں حکومت کوچاہیے تھاکہ وہ قومی شاعر ابوالااثر حفیظ جالندھری کے یوم پیدائش پرخصوصی پروگرا م منعقد کراناچاہیں تھے تاکہ نسل نو کو آگاہی ہوتی تیز ہمارے ٹی وی چینلز اوراخبارات نے بھی اس سلسلے میں کوئی خاص کردارادا نہیں کیاجو قابل افسوس ہے انہوں نے مزید کہاکہ دوسرے غیر ملکی اداکاروں،ڈانسروں کے تو پروگرام نشرکیے جاتے ہیں لیکن ہمارے ہیروز کوفراموش کردیاجاتاہے اشرف قریشی نے کہاکہ ابو الااثرحفیظ جالندھری کی پاکستان اورپاکستانی قوم کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا زاہد بلال قریشی نے کہاکہ ابوالااثر حفیظ جالندھری نے اپنے انقلابی شاعری کے ذریعے تحریک قیام پاکستان میں اپنا نمایاں کردار اداکیا ایسے لوگ ہمارا، ہمارے وطن اورہماری قوم کا سرمایہ ہیں اور جتنا بھی فخر کیاجائے کم ہے۔

تقریب

مزید : ملتان صفحہ آخر