ہیڈ ماسٹرز‘ انتظامی عہدوں پر کام کرنیوالے 90افسروں کی گریڈ18میں ترقی

  ہیڈ ماسٹرز‘ انتظامی عہدوں پر کام کرنیوالے 90افسروں کی گریڈ18میں ترقی

  



جام پور (نامہ نگار) حکومت پنجاب نے گریڈ سترہ میں کام کرنے والے ہیڈماسٹر وانتظامی سیٹوں پر کام کرنے والے 90 افسران کو گریڈسترہ سے گریڈ اٹھارہ میں ترقی دے دی۔ گریڈ اٹھارہ میں ترقی پانے والوں میں راجن پور کے ہائی سکول ونگ کے اختر حسین شامل۔ سیکرٹری تعلیم پنجاب (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

نے نوٹی فیکشن جاری کر دیاہے۔سیکرٹری تعلیم پنجاب نے پروموشن کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں پنجاب کے36اضلاع کے گریڈ سترہ میں کام کرنے والے جونیئر ہیڈماسٹر اور دیگر انتظامی عہدوں پر کام کرنے والے افسران کو گریڈ اٹھارہ میں ترقی دے دی۔ نوٹی فیکشن کے مطابق محمد اقبال منڈی بہاوالدین۔ عنصر جاوید گجرات۔ محمد اصغر علی رحیم یار خان۔محمد زاہد ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ میرمحمد اکاڑہ۔ محمد نعیم رحیم یار خان۔رشید احمد لیہ۔محمد مدنی لودھراں۔ ظفر اقبال بکھر۔عبدالحمید زاہد مظفر گڑھ۔محمد اختر قیصرانی ڈیرہ غٖازی خان۔ذوالفقارعلی ملتان۔شاہد محمود مظفر گڑھ۔محمد اعظم ترکس کالونی مظفر گڑھ۔قمر الحسن ڈیرہ غازی خان۔مظر عباس ملتان۔دلشاد احمد بہاولپور۔ غلام مرتضی مظفر گڑھ۔ غلام عباس لیہ۔ رانا محمد صادق بہاولنگر۔محمد اظہر اقبال گجرات۔ عاصم علی وسیم رحیم یار خان۔ محمد اکرم اکاڑہ۔ صابر سلیمان بہاولپور۔ عبدالطیف ڈیرہ غازی خان۔خورشید احمد رحیم یار خان۔احسان الحق اکاڑہ۔ ساجدہ حسین بکھر۔ محمد ریاض فیصل اباد۔ جبکہ راجن پور سے اختر حسین سمیت نوئے ہیڈماسٹروں کو گریڈ اٹھارہ میں ترقی دے دی گئی ہے۔ دوسری طر ف پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلع صدر سید قیصر حسین بخاری نے ترقی پانے والوں کو مبار ک باددیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ترقی پانے والے افسران محنت سے کام کریں گے اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام توانیاں صرف کریں گے۔

ترقی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...