ملتان‘ غیر قانونی اور مردہ جانوروں کی سلاٹرنگ میں اضافہ

    ملتان‘ غیر قانونی اور مردہ جانوروں کی سلاٹرنگ میں اضافہ

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)میٹرو پولیٹن کارپوریشن سلاٹر ہاوس ٹھیکہ دار کی آشیر باد اندرو ن شہر ملتان اور نواحی علاقوں میں غیر قانونی اور مردہ جانوروں کی سلاٹرنگ عروج پر پہنچ گئی ہے، سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاوس ملک اصغر کی جانب سے غیر قانونی سلاٹرنگ کے خلاف کی جانیوالی کاروائی رکوانے کیلئے سیاست(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

دانوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سابق ڈی سی ملتان کے قریبی ساتھی عامر قریشی نے میٹرو پولیٹن سلاٹرہاوس کا ٹھیکہ لے رکھا ہے، مذکورہ ٹھیکہ دار نے قصابوں کو سلاٹر ہاوس میں جانور ذبح کرنے کے بجائے گلیوں بازاروں میں جانور ذبح کرنے کی اجازت دے رکھی ہے جس کے عوض ہر قصائی سے روزانہ 500روپے سے 1000روپے وصول کئے جارہے ہیں، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد اقبال کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاوس ملک اصغر نے غیر قانونی سلاٹرنگ کرنیوالے قصائیوں کے خلاف 24سے زائد ایف آئی آر درج کروا دی ہیں جس پر سلاٹر ہاوس ٹھیکہ دار نے کاروائی رکوانے کیلئے سیاست دانوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن شاہد اقبال نے کہا کہ غیر قانونی سلاٹرنگ کرنیوالے قصائیوں کو ہر صورت میں سلاٹر ہاوس لایا جائے گا اور انکی واپسی تک کاروائی جاری رہے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر