فوڈ تھارٹی ٹیموں کا مختلف شہروں میں آپریشن‘ 6پوائنٹس سیل

فوڈ تھارٹی ٹیموں کا مختلف شہروں میں آپریشن‘ 6پوائنٹس سیل

  



ملتان (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان سمیت متعدد اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملاوٹی مصالحہ جات، زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر06فوڈپوائنٹس کو سربمہر کیا۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے سرخ مرچوں میں ملاوٹ، کیمیکلز کے استعمال،صفائی کے ناقص انتظامات پر حاجی احمد بخش مرچ یونٹ،مظفر گڑھ میں ملک برادرز(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

مصالحہ اینڈ مِرچ چکی جبکہ نمک میں آئیوڈین کی کمی پر سعید سالٹ یونٹ کو سیل کردیا۔ اسی طرح گُڑ کی تیاری میں چینی اور کھلے رنگ کے استعمال،مکھیوں کی بہتات اور غیر معیاری سٹوریج پر بابر گُڑ یونٹ کو سربمہر کیا گیا۔مزید برآں سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،لائسنس کی عدم دستیابی پر نوید کریانہ سٹور جبکہ لیہ میں زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت،حشرات کی بہتات پربہاولنگر میں بلال بیکرز کو سیل کیا۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپو ر اور ملتان کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،غیر معیاری اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 153,000 کے جرمانے عائد کیے۔ڈی جی خان،لیہ اور گردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 99,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں خراب انڈے،حشرات زدہ مٹھائیاں، ملاوٹی مصالحہ جات، زائد المیعاد اشیائے خورونوش،کیمیکلز اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے۔

سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر