وسیب کی ادبی‘ ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں شیخ احسن رشید کا اہم کردار‘ پروفیسر شوکت مغل

  وسیب کی ادبی‘ ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں شیخ احسن رشید کا اہم کردار‘ ...

  



ملتان (پ ر) شیخ احسن رشید محسن ملتان ہیں۔ وسیب کی ادبی ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں شمع بناسپتی کا کردار نا قابل فراموش ہے۔ ان خیالات کاا ظہار معروف ماہر لسانیات اور سرائیکی ادبی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر شوکت مغل نے شمع بناسپتی کے چیف ایگزیکٹو و پاک اٹالین بزنس ایسوسی (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

ایشن کے صدر شیخ احسن رشید کی عمرہ سے واپسی پر ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ظہور دھریجہ اور ایاز محمود دھریجہ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکار برادری کو شیخ احسن رشید کی تقلید کرتے ہوئے وسیب کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اسی جذبے کی ضرورت ہے جو کہ شیخ احسن رشید کے دل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمع بناسپتی ملتان واحد ادارہ ہے جس میں موجودہ وقت کے سخت اور کٹھن حالات میں بھی ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ نہیں کی جبکہ دوسرے اداروں سے بہت سے لوگ بیروزگار ہوئے ہیں۔۔ اس موقع پر شیخ احسن رشید کو حج عمرہ کی مبارکباد دینے کے ساتھ پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔ شیخ احسن رشید نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملتان شہر اور وسیب کی بہتری کیلئے ہم جو کچھ کر رہے ہیں یہ وسیب پر احسان نہیں بلکہ ہمارے فرائض میں شامل ہے کہ ہم جہاں رہتے ہیں اُس خطے کی ترقی و بہتری کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ صوبہ بن جائے تو نا صرف وسیب بلکہ ملک و قوم کی بھی اس میں بہتری ہے۔

شوکت مغل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...