لودھراں‘ ملتان روڈ پر ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ‘ ملزم فرار

    لودھراں‘ ملتان روڈ پر ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ‘ ملزم فرار

  



لودھراں (نمائندہ پاکستان)ملتان روڈ پر کمبوہ پلازہ کے قریب 3 مسلح ڈاکووں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی ہے۔ پولیس نے تعاقب کرکے 1 ڈاکو کو پکڑ لیا پولیس کے مطابق تینوں مسلح ڈاکو نجی بنک کے باہر واردات کی نیت سے کھڑے تھے۔ ڈاکوؤں نے شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی بھی کوشش کی پولیس کے چیک کرنے پر دو نو ں مسلح ڈاکو پولیس پر فائرنگ کرکے گلیوں میں فرار ہوئے کراس فائرنگ(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

سے ایک مسلح ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا اور دونوں فرار ہو نیو ا لے ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہیں ضلع بھر میں ،ناکہ بندی بھی کروا دی گئی ہے

فرار

مزید : ملتان صفحہ آخر