شدید دھند‘ فلائٹ آپریشن 14گھنٹے تک معطل‘ متعدد پروازیں منسوخ
ملتان(نیوز رپورٹر) جنوبی پنجاب میں شدید دھند نے ہر شئے کو دھندلا دیا ہے، جس کے باعث فلائٹ آپریشن 14 گھنٹے تک معطل رہا، 3 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوگئیں تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب میں شدید دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن 14 گھنٹے تک معطل رہنے سے شارجہ سے آنے اور جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز جبکہ کراچی جانے والی (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)
پرواز کو منسوخ کر دیا گیا، جدہ سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 12 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، مدینہ سے آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 8 گھنٹے کی تاخیر سے ملتان پہنچی، دوحہ سے آنے والی پرواز 5 گھنٹے، دوبئی، شارجہ اور مسقط سے ا?نے والی پروازیں 4، 4 گھنٹے جبکہ بحرین سے آنے والی پرواز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں ، اسی طرح جدہ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 12 جبکہ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 8 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی، دوبئی، شارجہ، مسقط، کی پروازیں 4، 4 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں، دوبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 8 گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی، پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث مسافروں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر پھنسی رہی جنہیں شدید سردی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
منسوخ