ملتان: ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ لاکھوں کا نقصان‘ شہری خوفزدہ

ملتان: ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ لاکھوں کا نقصان‘ شہری خوفزدہ

  



ملتان(وقائع نگار)چوری اورڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں رو پے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے ہیں۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں نا معلوم افرادنے روف سے پرس چھین لیا۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں نا معلوم افراد نے خالد حسین کے دفتر کے تالے توڑ کر 1 لاکھ مالیت کا سا مان چوری کر لیا۔مخدوم رشید سے نامعلوم افراد نے رفیع کے ڈیرے سے موٹرسائیکل رکشہ اور ٹیوب(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

ویل کا ساما ن چوری کر لیا۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں گھریلو ملازماوں نے طاہر کے گھر سے 9 لاکھ مالیت کے زیوارت اور نقدی چوری کر لی۔بلی والہ میں نامعلوم افراد نے عارف وغیرہ سے 1 لاکھ مالیت کے موبائل اور نقدی چھین لی۔ممتاز ا?باد کے علاقہ غلہ منڈی سے نا معلوم افراد نے ارشاد کی دکان کے تالے تو ڑ کر 18 لاکھ مالیت کا ڈرائی فروٹ چو ری کر لیا۔تھانہ کینٹ کے علاقہ قاسم بیلہ میں نا معلوم فراد نے طاہر کی کریانہ کی دکان کے تالے توڑ کر سامان چوری کر لیا۔

خوفزدہ

مزید : ملتان صفحہ آخر