نواز شریف جلد واپس آکر تبدیلی سرکار کو بے نقاب کریں گے‘ محمد افضل گل ایڈووکیٹ

  نواز شریف جلد واپس آکر تبدیلی سرکار کو بے نقاب کریں گے‘ محمد افضل گل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
حاصل پور(نامہ نگارخصوصی)ن لیگی حکومت میں ریکارڈترقیاتی کام ہوئے تبدیلی سرکار کا نعرہ مہنگائی بے روزگاری کے آگے دم توڑ چکا ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے پی پی 248 حاجی محمد(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

افضل گل ایڈووکیٹ نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں ریکارڈ اضافہ کرنے سے غریب عوام بلبلا اٹھے ہیں تبدیلی کے نام پر عوام سے بھونڈا مذاق کرنے والے اب عوام سے منہ چھپا رہے ہیں پورے پاکستان میں ندامنی، بے روزگاری، راہزنی، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے مزید انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف جلد صحت یاب ہو کر پاکستان واپس آئیں گے اور ان تبدیلی سرکاری کو بے نقاب کر کے عوام الناس کو ان سے چھٹکارا دلائیں گے اس موقع پر رانا عبدالرشید، احمدرضا، خاں غازیخنانہ، زاہد منیر، محمدیار عباسی، ندیم بسرا، اعجاز چیمہ کے علاوہ دیگر کارکنان کی کثیر تعداد موجودتھی۔
محمد افضل