فارماسٹس ایسوسی ایشن کا 27مارچ کو الیکشن کرانیکا اعلان‘ خواجہ عاصم عمر کنونیئر مقرر
ملتان ( وقا ئع نگار) الیکشن کنوینئر خواجہ عاصم عمر نے پاکستان فارماسٹس ایسوسی ایشن قومی و صوبائی سطح پر الیکشن 27 مارچ کو کرانے کا اعلان کردیا ہے۔واضح رہے پروفیشنل فارماسسٹ (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)
گروپ۔ریفارمرز اور یونائٹیڈ فارماسسٹ الائنس نے متفقہ طور پر سینئر فارماسسٹ خواجہ عاصم عمر کو چیف الیکشن کنوینئر مقرر کیا ہے۔اس کے ساتھ گزشتہ روز ہی اسی دوران پریس کانفرنس بھی منعقد ہوئی ہے۔جس میں مختلف عہدیداروں نے شرکت کی ہے۔الیکشن شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔جس کے مطابق پندرہ فروری تک ووٹر لسٹ کیلئے فارماسسٹ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔دو مارچ کو کاغذات نامزدگی وصول کیئے جائیں گے۔27 مارچ کو الیکشن ہوگا۔جبکہ 29 مارچ کو الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا
اعلان