آئندہ ماہ تک ڈائریکٹر کالجز کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہونیکا امکان

  آئندہ ماہ تک ڈائریکٹر کالجز کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہونیکا امکان

  



ُ جام پور( نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے آٹھ ڈویژن کے ڈائریکٹرکالجز کو فارغ کرکے لاہور رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ڈیرہ ڈویژن کے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

ڈائریکٹر کالجز نے چارج چھوڑ دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ پروفیسر وسیم احمد خان کو قائم مقام ڈائریکٹر کالجز کا چار ج دے دیاگیا۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ڈائریکٹر کالجز لاہور پرو فیسر محمد ظفر عنایت انجم کو فارغ کرکے لاہور سیکرٹر یٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا جبکہ مسٹر سخاوت علی ڈپٹی ڈائریکٹر کو ڈائریکٹر کالجز کا اضافی چارج۔ خلیل زبیر کو گجرانوالہ سے تبدیل کرکے محمد جمیل یوسف ڈپٹی ڈائریکٹر کو۔ڈاکٹر محمد عالم فیصل اباد کو فارغ کرکے لاہور رپورٹ کرنے جبکہ امداد اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو فیصل اباد کو ڈائریکٹر۔ دلاور حیدر سرگودھا کو فارغ کرکے محمد سرفراز ڈپٹی ڈائریکٹر کو۔ سید حیدر گردیزی ملتان ڈائریکٹر کو فارغ کرکے محمد خالد ڈپٹی ڈائریکٹر کو محمد ابرائیم ڈائریکٹر بہاولپور کو فارغ کرکے محمد اشفاق ڈپٹی ڈائریکٹر کو۔پروفیسر مظہر حسین گشکوری ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ کو فارغ کرکے لاہور رپورٹ کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرپروفیسر وسیم خان کو ڈائریکٹر کا اضافی چار ج۔ رانا عبدالشکور ڈائریکٹر سائیوال کو فارغ کرکے سیکرٹریٹ رپورٹ کرتے ہوئے مسز شباب فاطمہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو ڈائریکٹر کالجز کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ پروفیسر مظہر حسین گشکوری نے چارج چھوڑ کرکے لاہور سیکرٹریٹ میں حاضری دے دی ہے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفسیر وسیم احمد خان نے ڈائریکٹر کالجز کا چارج سنبھال کرکے کام شروع کر دیا ہے۔ دوسری طرف سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ڈائریکٹر کالجز کی تقریری کے لیے تین تین نام پینل میں بھجوانے کا حکم نامہ بھی جاکر دیا ہے۔ امیدہے کہ اگلے ماہ تک ڈائریکٹر کالجز کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔ راجن پور سے تعلیمی حلقوں کے مطابق راجن پور میں حال ہی میں گریڈ بیس میں ترقی پانے والے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور پروفسر ڈاکٹر شکیل پتافی کا ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ کے لیے نام فائنل۔راجن پور کے منتخب ارکان اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب کو نام پیش کر دیا ہے۔ اڑتالیس گھنٹوں میں تقریری کا قوی امکاں ہے۔۔

ریکارڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر