سرکاری ملازمین کو 31جنوری تک تنخواہیں ادا کرنیکا حکم

  سرکاری ملازمین کو 31جنوری تک تنخواہیں ادا کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جام پور( نامہ نگار) سیکرٹری فنانس پنجاب نے یکم اور دو فروری کو تعطیلات ہو نے کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو 31 جنوری تک تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ سیکرٹری فنانس کے (بقیہ نمبر29صفحہ7پر)

حکم پر ڈسٹرکٹ اکاونٹس افسر راجن پور نے ایڈیٹرو ں کا اجلاس طلب کرکے اقداما ت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سیکرٹری فنانس پنجاب نے یکم اور دوفروری کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہونے پر ملازمین مسائل حل کرتے ہوئے ان کو فوری طور پر اکتیس جنوری تک تنخواوں کی ادائیگی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اکاونٹس افسر راجن پور راو نعمان نے ایڈیٹروں کا اجلاس طلب کرکے فوری طور پر سیکرٹری پنجاب کے احکامات پر عمل درامد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترانتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔ تمام ضلع افسران کو فوری طور پر تنخواوں کے بل جمع کرانے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ دوسری طرف ملازمین نے حکومت کے اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
حکم