ملتان‘ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار

ملتان‘ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ماہ نومبر کے مقابلے میں ماہ دسمبر میں پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کے دوران ڈپٹی کمشنر نے انہیں کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت ہے اور کہا ہے کہ پرائس مجسٹریٹس اپنے ایریاز میں واقع مارکیٹوں کو متواتر وزٹ (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

کریں اور اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں۔عامر خٹک نے کہا کہ دوکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کا پابند بنایا جائے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے اورگرانفروشی کے عادی دوکانداروں کو جیل بھیجاجائے۔ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماہ دسمبر میں 17 ہزار 220 دوکانوں کو چیک کیا گیا۔1618 دوکاندار گرانفروشی کے مرتکب پائے گئے جنہیں 19 لاکھ 18 ہزار 3 سو روپے جرمانہ کیا گیا۔ماہ دسمبر میں صرف دو دوکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔اس کے برعکس ماہ نومبر میں 32 دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔16 گرانفروشوں کو جیل بھیجا گیا۔18 ہزار 932 دوکانوں کو چیک کیا گیااور مہنگے داموں اشیاء بیچنے والوں پر 32 لاکھ 92 ہزار 2 سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

برہم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...