ایم ڈی اے، ایمپلائز یونین ریفرنڈم میں غفار شاہد گروپ کا ”چھکا“

ایم ڈی اے، ایمپلائز یونین ریفرنڈم میں غفار شاہد گروپ کا ”چھکا“

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) ایمپلائز یونین ایم ڈی اے کے ریفرنڈم 2020-2022 میں غفار شاہد گروپ نے چھٹی مرتبہ میدان مار لیا ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دو سالہ ریفرنڈم 2020-2022 کے سلسلے میں گزشتہ روز پولنگ کاانعقاد ہوا جس میں انصاف سٹاف یونین شاہین کے نشان پر ایمپلائز یونین گلاب کے پھول کے نشان پر اور انصاف یونین نے ترازو کے نشان حصہ لیا گزشتہ روز ہونے والی (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

میں تین سو اٹھہتر ووٹ کاسٹ کئے گئے ایمپلائز یونین نے 212 ووٹ حاصل کئے مدمقابل انصاف سٹاف یونین نے 161 ووٹ حاصل کئے انصاف یونین صرف 1ووٹ حاصل کر سکی جبکہ 4ووٹ مسترد کر دیئے گئے۔اس طرح ایمپلائز یونین ایم ڈی اے پھول گروپ کے چیف ایکزیکٹوچوہدری غفار 51ووٹوں کی سبقت حاصل کرکے صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے دیگر امیدوراں میں صدر شیخ محمد رفیع۔جنرل سیکرٹری محمد رضوان۔چیئرمین اصغر رفیع کھادل منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے اس موقع پر ایمپلائز یونین کے کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے سلمان نعیم۔اور دیگرافسران اور ملازمین نے جیتنے پر پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...