ریلوے اسامیاں فروخت کرنیکا انکشاف، سپیکر قومی اسمبلی کا نوٹس، فوری تحقیقات کا حکم

ریلوے اسامیاں فروخت کرنیکا انکشاف، سپیکر قومی اسمبلی کا نوٹس، فوری تحقیقات ...

  



راجن پور‘ روجھان(ڈسٹر کٹ رپورٹر‘نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری نے ریلوے کی 21 آسامیوں کی پیسوں کے ذریعہ فروخت کامعاملہ قومی اسمبلی میں اُٹھا دیا، میرے پاس ملازمتیں حاصل کر نے، آفیسرز ریلوے کے پیسے وصول کر نے اورڈیل کرانے والوں کے ثبوت موجود ہیں ایم این اے کا اسمبلی سیشن کے دوران انکشاف، سپیکر قومی اسمبلی اسد (بقیہ نمبر30صفحہ7پر)

قیصر نے معاملہ کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی،تفصیلات کے مطابق اسمبلی اجلاس کے دوران ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان سے منتخب ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے کہا کہ ضلع راجن پور میں پاکستان ریلوے کی اکیس سیٹیں مشتہر کی گئیں جو ڈیل کے ذریعہ دی گئی جس سے حق دار نوجوانوں کی حق تلفی کی گئی،حق دار نوجوان درخواستیں دے کر انصاف کی اُمید لگائے رہے سمیت آفیسران نے یہ ملاز متیں ڈیڑھ لاکھ روپے فی ملاز مت فروخت کی اُن کا کہنا تھا کہ اُن کے پاس ملاز مت حاصل کر نے، ڈیل کرانے اور پیسے لینے والے آفیسران سمیت سبھی کے ثبوت موجود ہیں جس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معاملہ کی تحقیقات کر نے کا حکم دے دیا ہے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر