خود کو پاکستانی شہری ظاہر کرنیوالا ملزم 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    خود کو پاکستانی شہری ظاہر کرنیوالا ملزم 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے ...

  



ملتان (خبر نگار خصو صی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خود کو پاکستانی شہری ظاہر کرکے سعودی عرب سے پاکستان آنیوالے گرفتار ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے(بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

مطابق ملزم حسین کے خلاف 14 جنوری کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے خلاف الزام ہے کہ ملزم نے جو پاسپورٹ امیگریشن حکام کو دکھایا وہ حکام کے مطابق صرف برما کے مسلمانوں کو دو سال کے لیے جاری کیا گیا تھا اور پاسپورٹ پر یہ بھی درج تھا کہ پاسپورٹ ہولڈر دو سال کے اندر پاکستانی شہریت لے سکتا ہے لیکن پھر بھی کسی برمی مسلمان کو پاکستان داخل نہیں ہونے دیا گیا تاہم ملزم سے دیگر داخل ہونیوالے خاندان کے متعلق تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

حوالے

مزید : ملتان صفحہ آخر