سیاسی دباؤ‘ سپروائزر میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ فیاض بٹھل دوبارہ نوکری پر بحال

سیاسی دباؤ‘ سپروائزر میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ فیاض بٹھل دوبارہ نوکری پر بحال

  



کوٹ چھٹہ (نمائندہ پاکستان) میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کی سرکاری مشینری مقامی وڈیرے کے فصلوں کو سیراب کرنیکے معاملے جس پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ شاہد ملک نے فیاض بٹھل کو (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

نوکری سے فارغ کردیا تھا،فارغ ہونے کے 1ماہ چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی چوہدری ارشد نے سپروائزر فیاض بٹھلکو بحال کر دیا، اس معاملے کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی طاہر فاروق نے نوٹس لیا تھا اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ سے معاملہ کی رپورٹ طلب کی تھی مگر اب تک کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوسکی اور سفارشی تعینات ہونے والے فیاض بٹھل کو فارغ کیا جاسکا، ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کا چارج بھی سپر وائزر کو دیا گیا ہے جس کی سپروائزر فیاض بٹھل نے لوٹ مار شروع کردی ہے، شہریوں نے محمد اجمل،محمد ایوب، عزادار حسین، شاہد حسین، غلام عباس، احسن خان ودیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار اور کمشنر ڈیرہ غازی خان سے فوری طور پر نوٹس لے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...