صادق آباد‘ ایم این اے مخدوم مرتضیٰ محمود کی بار عہدے داروں سے ملاقات‘ کامیابی پر مبارکباد

صادق آباد‘ ایم این اے مخدوم مرتضیٰ محمود کی بار عہدے داروں سے ملاقات‘ ...

  



صادق آباد(نامہ نگار) ایم این اے مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے بار روم صادق آبادمیں بار ایسوسی ایشن کی منتخب ہونے والی نئی باڈی کو مبارکباد دی انہوں نے کہاکہ چٹھہ اتحاد گروپ کی(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

کامیابی وکلاء کی کامیابی ہے امید ہے منتخب ہونے والے صدر بار میاں خالد بن سعید،جنرل سیکرٹری جام محمد حنیف ولانہ اور ان کا پورا پینل بار کی بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اور نئے بننے والے چیمبرز کی تقسیم بھی منصفانہ انداز میں ہوگی۔بار ایسوسی ایشن کے ساتھ ہمارا درینہ رشتہ ہے مجھے خوشی ہوئی کہ میاں خالد بن سعید اور ان کا پینل بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار ہوا اس موقع پر سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 267 رانا طارق محمود خاں، سردار اختر سعید خان دھکڑ،رئیس یاسر ورند،حافظ فیض الرحمان سمیت وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔صدر بار ایسوسی ایشن میاں خالد بن سعید،جنرل سیکرٹری جام محمد حنیف ولانہ نے مخدوم سید مرتضیٰ محمود کا تشریف آوری شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تمام دوستوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

نئی باڈی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...