راجن پور‘ عملہ صفائی غائب‘ سڑکیں خراب‘ پارک کھنڈر‘ شہریوں کا احتجاج

  راجن پور‘ عملہ صفائی غائب‘ سڑکیں خراب‘ پارک کھنڈر‘ شہریوں کا احتجاج

  



راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)میونسپل کمیٹی راجن پور کی ناقص کار کردگی پر لانگ کالونی سمیت شہرکے مکین سراپاء احتجاج شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کمیٹی پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہو نے کی وجہ سے آفیسران اور اہلکار من ما نیاں کررہے ہیں صفائی کانظام شدیدابتر ہوچکا ہے عدم توجہی سے تفریحی پارک اُجڑ چکے ہیں بارش کے بعد شہر کی متعدد سڑکیں سرکلرروڈ،بند روڈ، فتح پور روڈ،(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

عاقل پورروڈ،حکیم کا لو نی روڈ سمیت رہائشی کالونیوں میں پانی جمع ہے جس سے شہر بھر کے رہائشیوں کی آمدروفت معطل ہوکررہ گئی ہے دوسری جانب سینٹری ورکرز کی آدھی سے زائد تعداد گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہی ہے آفیسران مشینری کی مرمت اور اُس کی رننگ کی مد میں ہرماہ لاکھوں روپے فرضی اور بوگس بلوں کے ذریعہ نکلوا رہے ہیں شہریوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق سے میونسپل کمیٹی کی جانب سے بوگس صفائی پر خرچ فنڈز کی تحقیقات کرا نے کا مطا لبہ کیا ہے

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...