آمدن سے زائد اثاثے‘ میپکو ٹیسٹ انسپکٹر کی اہلیہ کو جیل بھجوانے کا حکم

آمدن سے زائد اثاثے‘ میپکو ٹیسٹ انسپکٹر کی اہلیہ کو جیل بھجوانے کا حکم

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) جج احتساب عدالت ملتان نے آمدن سے زائد کروڑوں کے اثاثے بنانے کے مقدمہ میں ملوث میپکو ٹیسٹ انسپکٹر کی بیوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق ملزمہ ثمینہ نگہت پر بے نامی جائیدادوں اور کروڑوں روپے کی بینکوں سے منتقلی کا الزام ہے۔ دوسری جانب ملزمہ کے شوہر اسی الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر پہلے ہی (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

جیل میں ہیں۔ملازمت سے قبل ملزمہ ثمینہ نگہت اور اسکے شوہر حسین کے پاس کوئی جائیداد نہیں تھی،اب ملزمہ کے پاس 17 کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں، ثمینہ نگہت کی 1996 میں ملزم میپکو ٹیسٹ انسپکٹر حسین سے شادی ہوئی تھی، ملزم اور ملزمہ کے پاس ملازمت سے پہلے کوئی جائیداد نہیں تھی، ریکارڈ کے مطابق ملزم حسین نے اپنی بیوی کے ساتھ ملکر 12 سے زائد بینکوں سے 14 کروڑ 80 لاکھ روپے منتقل کیے تھے،ملزموں کے خلاف ڈی جی نیب ملتان نے گزشتہ سال 24 جون کو گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...