عبوری ضمانت خارج‘ ہاؤسنگ سکیم بنا کر شہریوں کو لوٹنے والا احاطہ عدالت سے گرفتار

    عبوری ضمانت خارج‘ ہاؤسنگ سکیم بنا کر شہریوں کو لوٹنے والا احاطہ عدالت سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان ( خبر نگار خصو صی‘ وقائع نگار) ہائیکورٹ ملتان کے ڈویثرن بینچ نے ہاوسنگ سکیم بناکر شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی ہے جس پر نیب حکام نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ہے۔فاضل عدالت میں ملزم طیب خاکوانی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف نیب حکام گلشن(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

رحمن ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے شہریوں کو پلاٹ فراہم کرنے کے عوض کروڑوں روپے ہتھیا لیے تھے۔ جبکہ وہ بے قصور ہے اور الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں اس لیے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب حکام کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے تاہم گزشتہ روز سماعت پر فاضل ڈویڑن بینچ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی۔جس پر ملزم کو نیب نے موقع سے ہی گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار