مانکا کینال‘ جھولوں‘ بنیچز کی تنصیب کا آغاز‘ چورہٹہ میں لنگر خانے کی تعمیر شروع

مانکا کینال‘ جھولوں‘ بنیچز کی تنصیب کا آغاز‘ چورہٹہ میں لنگر خانے کی ...

  



ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ س ٹی رپورٹر) کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کراتے ہوئے سائلین کیلئے اپنے دفتر کے دروازے کھول دئیے۔ مرد و خواتین سائلین کے مسائل سنے اور تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق کے اقدامات پر عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عمارتوں کے(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

نقشہ اور واٹرسپلائی کے واجبات کی ادائیگی شروع کردی ہے کمشنر نسیم صادق نے کارپوریشن کے واجبات اور فیس ادا کرنے والوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کردئیے کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود کے علاقوں کو چار زون میں تقسیم کرکے صفائی،سیوریج اور واٹر سپلائی کیلئے الگ سٹاف متعین کردیا ہے ہر زون کیلئے علیحدہ انچارج مقرر کردیا گیا۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی زیر صدارت ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس میں ریونیو معاملات کا جائزہ لیا گیا کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کی بہتری اور سائلین کے مسائل کے بروقت حل کیلئے کام کرنا ہوگا۔فرد ملکیت اور ریکارڈ کے اجراء کا طریقہ کار آسان بنایا جائے۔عوام کی مشکلات کم کرنے کی ضرورت ہے۔ریونیو ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع کرکے جعلسازی اور ریکارڈ میں ردوبدل کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔.ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں لنگر خانہ کی تعمیر اور مانکا کینال پر جھولوں اور بنچز کی تنصیب کا آغاز کردیا گیا۔کمشنر نسیم صادق نے معائنہ کرکے ہدایات جاری کیں کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ مقامی ثقافت کے مطابق لنگر خانہ میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔کمشنر نے مانکا کینال کی ڈی سیلٹنگ،ڈریسنگ اور گرین بیلٹس کی تیاری اور درختوں کی کانٹ چھانٹ کا جائزہ لیا انہوں نے جنرل بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن اور کوڑا کرکٹ کی تلفی کا بھی جائزہ لیا۔چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

تعمیر

مزید : ملتان صفحہ آخر