’’میرے پاس تم ہو“ کی آخری قسط سنیماؤں دکھانے کا فیصلہ

’’میرے پاس تم ہو“ کی آخری قسط سنیماؤں دکھانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط سنیماؤں میں بھی دکھائی جائے گی۔مقبول ترین ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ ان دنوں شہرت کی بلندیوں پر ہے۔ ہمایوں سعید اور عائزہ خان نے اپنی اداکاری کے ذریعے ایسا سحر طاری کیا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو ڈرامہ دیکھنے پر مجبور کردیا ہے۔اب یہ ڈرامہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہونے جا رہا ہے۔ اور اسی بات کے پیش نظر ڈرامے کی آخری قسط پاکستان بھر کے سنیماؤں میں دیکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کی جانب سے ٹوئٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامے کا اختتام ہونے جا رہا ہے۔ لیکن یہ ڈرامہ اپنے مقرر وقت پر ہفتے کی شب چینل پر تو نشر ہوگا ہی لیکن اس کے ساتھ پاکستان بھر کے سنیماؤں میں بھی دکھایا جائے گا۔ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی نامور مصنف خلیل ارحمان قمر نے لکھی ہے۔ جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -