شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین نثار احمد کےخلاف تحقیقات میں پیش رفت،ایک سال میں بیرون ملک سے کروڑوں روپے منتقل ہوئے

شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین نثار احمد کےخلاف تحقیقات میں پیش رفت،ایک سال ...
شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین نثار احمد کےخلاف تحقیقات میں پیش رفت،ایک سال میں بیرون ملک سے کروڑوں روپے منتقل ہوئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین نثار احمد کےخلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،نیب دستاویزات کے مطابق نثار احمد کو ایک سال میں بیرون ملک سے 11 کروڑ روپے منتقل ہوئے،ذرائع کاکہنا ہے کہ نثار احمد کو تمام رقوم 2016 میں 2بینک اکاونٹس میں منتقل ہوئیں ،نثار احمد کو منتقل ہونے والی رقوم اس کے بعد سلمان شہباز کو منتقل ہوئیں۔

دستاویزات کے مطابق نثار احمد کو صرف ایک ماہ میں 7 لاکھ امریکی ڈالر منتقل ہوئے، 30ستمبراور 13اکتوبرکو2کروڑ8لاکھ روپےسے زائد رقم منتقل ہوئی،نثاراحمدکو 2016 میں ٹی ٹیز کے ذریعے 3 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد رقوم منتقل ہوئیں،نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ دوران تفتیش نثار احمد نیب کی جے آئی ٹی کو رقوم سے متعلق مطمئن نہیں کر سکے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور