کشمیر اوراتفاق ملز کیخلاف قرض واپسی کیلئے درخواست پر سماعت،بینکوں کے وکلا آئندہ سماعت پر طلب

کشمیر اوراتفاق ملز کیخلاف قرض واپسی کیلئے درخواست پر سماعت،بینکوں کے وکلا ...
کشمیر اوراتفاق ملز کیخلاف قرض واپسی کیلئے درخواست پر سماعت،بینکوں کے وکلا آئندہ سماعت پر طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینکنگ کورٹ لاہورنے کشمیر اور اتفاق ملز کا قرضہ لے کر واپس نہ کرنے کی درخواست پر بینکوں کے وکلا کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ لاہور میں کشمیر اور اتفاق ملز کیخلاف بینکوں کا قرضہ واپس نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،بینک وکیل نے کہا کہ اتفاق اورکشمیرملزنے700 ملین قرضہ حاصل کیا،قرضے کی واپسی کےلئے متعددنوٹسزجاری کیے گئے،اتفاق اورکشمیرملزقرضہ واپس نہیں کررہی،درخواست میں استدعا کی گئی عدالت قانون کے مطابق کارروائی کرنےکاحکم دے۔
بینکنگ کورٹ لاہورنے کشمیر اور اتفاق ملز کیخلاف قرضہ واپس نہ کرنے کی درخواست پر بینکوں کے وکلا کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا اور سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔