افسروں نے کام نہیں کرناتوہمارے پاس مسئلے کاایک ہی حل ہے ،ہم حکم جاری کردیتے ہیں کہ ۔۔۔چیف جسٹس پاکستان کے ورکر ز ریلفیئرفنڈز کیس میں اہم ریمارکس

افسروں نے کام نہیں کرناتوہمارے پاس مسئلے کاایک ہی حل ہے ،ہم حکم جاری کردیتے ...
افسروں نے کام نہیں کرناتوہمارے پاس مسئلے کاایک ہی حل ہے ،ہم حکم جاری کردیتے ہیں کہ ۔۔۔چیف جسٹس پاکستان کے ورکر ز ریلفیئرفنڈز کیس میں اہم ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ورکرز ویلفیئرفنڈز کیس میں سپریم کورٹ وفاقی حکومت پر برہم ہو گئی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی مشینری کیوں کام نہیں کررہی ؟،یہ خوامخواہ ہم پر بوجھ پڑگیا،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ افسروں نے کام نہیں کرناتوہمارے پاس مسئلے کاایک ہی حل ہے ،ہم حکم جاری کردیتے ہیں ساری کمپنیاں سپریم کورٹ میں پیسے جمع کرائیں،ہم خودورکرز میں فنڈزتقسیم کردیں گے ہم پورے محکمے کو ہی ختم کردیں گے ،پھرافسربیٹھے رہیں کیاان کو اس لئے بٹھایاگیا کہ تنخواہ بھی لیں اورکام بھی نہ کریں ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستا ن میں ورکرز ویلفیئرفنڈز کیس کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ حکومت نے آج تک کوئی ورکرکالونی نہیں بنائی،افسر پیسے دباکر بیٹھے ہیں سیروتفریح ہو رہی ہے ،افسرباہر گھوم رہے ہیں سیمینار میں شرکت کررہے ہیں لیکن کام نہیں کر رہے ۔
چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت نے کالونی بنائی لیکن ملکیت کے حقوق دے دیئے ،خیبرپختونخواحکومت نے کس قانون کے تحت ملکیتی حقوق دیئے؟
عدالت نے وفاقی حکومت پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مشینری کیوں کام نہیں کررہی ؟یہ خوامخواہ ہم پر بوجھ پڑگیا۔عدالت نے سندھ اوربلوچستان حکومت سے ورکرویلفیئرفنڈز کے حوالے سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے سندھ حکومت سے ہائیکورٹ میں زیرالتوامقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔عدالت نے کہا کہ سندھ حکومت بتائے کتنے مقدمات ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہیں؟،بتایاجائے کتنے فنڈزاکٹھے اورکتنے تقسیم کئے جاتے ہیں ؟۔
چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ افسروں نے کام نہیں کرناتوہمارے پاس مسئلے کاایک ہی حل ہے ،ہم حکم جاری کردیتے ہیں ساری کمپنیاں سپریم کورٹ میں پیسے جمع کرائیں ،ہم خودورکرز میںفنڈزتقسیم کردیں گے ہم پورے محکمے کو ہی ختم کردیں گے ،پھرافسربیٹھے رہیں کیاان کو اس لئے بٹھایاگیا کہ تنخواہ بھی لیں اورکام بھی نہ کریں ۔عدالت نے ورکرز ویلفیئرفنڈزکیس کی سماعت 3 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔