سوئمنگ پول پلاٹس پرپلازے کی تعمیر سے متعلق کیس ،جسٹس یحییٰ آفریدی کی سماعت سے معذرت

سوئمنگ پول پلاٹس پرپلازے کی تعمیر سے متعلق کیس ،جسٹس یحییٰ آفریدی کی سماعت ...
سوئمنگ پول پلاٹس پرپلازے کی تعمیر سے متعلق کیس ،جسٹس یحییٰ آفریدی کی سماعت سے معذرت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں سوئمنگ پول پلاٹس پرپلازے کی تعمیر سے متعلق کیس کی جسٹس یحییٰ آفریدی نے سماعت سے معذرت کرلی جس پر اعلیٰ عدلیہ کا بنچ تحلیل ہوگیا،جسٹس عمر عطابندیال نے نئے بنچ کی تشکیل کیلئے درخواست چیف جسٹس پاکستان کو ارسال کردی،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ مالکان ایک ہفتے میں رقم سپریم کورٹ میں جمع کروائیں،باقی رقم کےلئے مزیدایک ہفتے کی مہلت دےدیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سوئمنگ پول پلاٹس پرپلازے کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی ،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس پر اعلیٰ عدلیہ کا بنچ تحلیل ہوگیا۔

جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ مالکان ایک ہفتے میں رقم سپریم کورٹ میں جمع کروائیں،پلازہ مالکان کوایک ہفتے میں 2کروڑروپے لازمی جمع کرواناہوں گے،باقی رقم کےلئے مزیدایک ہفتے کی مہلت دےدیں گے۔

جسٹس عمر عطابندیال نے نئے بنچ کی تشکیل کیلئے درخواست چیف جسٹس پاکستان کو ارسال کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...