سیشن کورٹ لاہور،ٹاک شو میں بوٹ دکھانے کے معاملے پر فیصل واوڈا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے ٹاک شو میں بوٹ دکھانے کے معاملے پر سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے ٹاک شو میں بوٹ دکھانے کے معاملے پر مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر کردی گئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا ہے کہ فیصل واوڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھاکر قومی سلامتی کے اداروں کی تضحیک کی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی وزیر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیا جائے۔