پی ٹی وی حملہ کیس،انسداد دہشتگردی عدالت نے نامزد تمام ملزموں کاریکارڈ طلب کرلیا

پی ٹی وی حملہ کیس،انسداد دہشتگردی عدالت نے نامزد تمام ملزموں کاریکارڈ طلب ...
پی ٹی وی حملہ کیس،انسداد دہشتگردی عدالت نے نامزد تمام ملزموں کاریکارڈ طلب کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی حملہ کیس میں نامزد تمام ملزموں کا ریکارڈ طلب کرلیا اورسماعت13 فروری تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت ہوئی،وکیل صفائی نے کہاکہ پولیس لاٹھی چارج کے بعدخواتین اوربچوں کو بچانے کیلئے پارلیمنٹ ہاﺅس کا جنگلہ توڑ گیا،جج انسداددہشتگردی عدالت نے کہاکہ کیامظاہرین 3 روز تک پارلیمنٹ ہاﺅس میں جان بچاتے رہے؟۔عدالت نے مقدمے میں نامزدتمام ملزموں کاریکارڈ طلب کرلیا،عدالت نے تمام ملزموں کاریکارڈ13 فروری تک جمع کرانے کاحکم دیدیا،عدالت نے وزیراعظم ،صدرعارف علوی اوردیگر کیخلاف کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...