اقرا نے اپنی پرانی جیکٹ یاسر کو کیوں دے دی؟

اقرا نے اپنی پرانی جیکٹ یاسر کو کیوں دے دی؟
اقرا نے اپنی پرانی جیکٹ یاسر کو کیوں دے دی؟

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شوبز کی دنیا کے چمکتے ستارے اقراعزیز اور یاسر حسین شادی کے بعد اپنی معصومانہ اداوں سے میڈیا کی زینت اورسوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اس بار انہوں نے اپنے دوہزار بیس کے ارادوں کو ظاہرکرکے لوگوں کی توجہ سمیٹی ہے۔

یاسر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں وہ بتارہے ہیں کہ اقراعزیز نے نئی ہوڈی لی ہے اور اپنی پرانی جیکٹ انہیں (یاسر)کو دے دی ہے۔جس پر اقرا کو یہ کہتے ہوئے سناجاسکتا ہے کہ ’فٹ آرہی ہے‘۔.

ویڈیو کے کیپشن میں یاسر نے لکھا کہ’ہم بالکل پیسے ضائع نہیں کررہے، سوچ رہے ہیں آئندہ زندگی میں خرچے کم اور ڈونیشنز زیادہ کریں گے۔۔ آپ لوگ بھی ایسا ہی سوچیں اور اگر پہلے سے یہ سوچ رہے ہیں تو باقیوں کو سوچنے میں مددکریں۔

یاسر کی اس پوسٹ پر منیب بٹ نے تبصرہ کیاکہ ’اچھی سوچ،میرے دوست اللہ آپ کو اس کا اجردے‘۔

جویریہ نے لکھا کہ ' ماشااللہ بہت ہی شاندار فیصلہ ہے، قابل فخر'

آمنہ مہک نے کہا' ماشااللہ اچھے خیالات ہیں اللہ ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق دے

مزید : تفریح


loading...