پاک بنگلہ دیش سریز، ٹکٹ کتنے کی ہو گی اور کب سے ملیں گی؟ شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری

پاک بنگلہ دیش سریز، ٹکٹ کتنے کی ہو گی اور کب سے ملیں گی؟ شائقین کرکٹ کیلئے ...
پاک بنگلہ دیش سریز، ٹکٹ کتنے کی ہو گی اور کب سے ملیں گی؟ شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری

  



لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی، شائقین کی زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کرنے کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی پر اتفاق کیا گیا ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی، جبکہ پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ حکام کی جانب سے ان میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا ماضی کا طریقہ کار اپنایا جائے گا ، شائقین کرکٹ آن لائن ٹکٹ بھی خرید سکیں گے۔ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پہلے سے ہی کم نرخ والے ٹکٹوں کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے مقابلے میں مہنگے انکلوڑرز کی ٹکٹوں میں 500 روپے سے ایک ہزار روپے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ میچ کے دوران ٹکٹس 50 اور 100 روپے میں دستیاب ہوں گے، لاہور میں موسم کے باعث ٹی ٹوئنٹی میچز سہہ پہر میں کھیلے جائیں گے، میچ کا ٹاس 2 جبکہ میچ ڈھائی بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ متوقع سرد موسم دھند اور اوس کی وجہ سے ان اوقات میں میچز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل


loading...