پاپ اپ فرنٹ کیمرے کے ساتھ آنر نے ایکس سیریز کا نیا فون متعارف کروا دیا ، قیمت جان کر آپ فوری خریدنے کی تیاری شروع کر دیں گے

پاپ اپ فرنٹ کیمرے کے ساتھ آنر نے ایکس سیریز کا نیا فون متعارف کروا دیا ، قیمت ...
پاپ اپ فرنٹ کیمرے کے ساتھ آنر نے ایکس سیریز کا نیا فون متعارف کروا دیا ، قیمت جان کر آپ فوری خریدنے کی تیاری شروع کر دیں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف موبائل ساز کمپنی ” آنر “ نے نئے سال 2020 کے آغاز پر اپنا نیا شاہکار (موبائل )” 9X“ فروخت کیلئے پیش کر دیاہے جس میں سیلفی اور تصاویر کے شوقین افراد کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے 48 میگا پگسلز کے تین بیک کیمرے لگا گئے ہیں جبکہ اس کی قیمت نہایت مناسب صرف 38 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آنر نے ” 9X“ متعارف کروا دیاہے جو کہ اس کی ایکس سیریز کا ایک نیا ورژن ہے ، یہ موبائل اپنے منفرد ڈیزائن، تصویر بنانے کی صلاحیت کی وجہ سے اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کو فروغ دیتا ہے ۔اس موبائل فون میں 48 میگا پگسلز کی صلاحیت کے حامل تین کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ اس کا ڈسپلے 6.59 انچ کا دیا گیاہے جو کہ صارف کو نیا خوشگوار احساس دیتا ہے ، 9X میں 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی روم لگائی گئی ہے جس کے باعث یہ فون تیز رفتاری کے ساتھ احکامات کو انجام دینے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے ۔

قیمتی فیچرز کے حامل فون کی قیمت صرف 38 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے تاکہ یہ ہر کسی کی دسترس میں ہو جبکہ اپنی خوبصورت شکل کے باعث تیزی کے ساتھ صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہاہے ۔تاہم اب یہ خصوصی طور پر آنر کے باضابطہ شراکت دار ” Daraz.pk“ پر بھی دستیاب ہے، تو آرڈر کرنے کیلئے وزٹ کریں http://bit.ly/36dbdEq۔

9Xمیں کمپنی کی جانب سے فرنٹ کیمرہ ’ ’ پاپ اپ “ دیا گیاہے ، جب صارف اپنی تصویر بنانے کی خواہش کرے گا تو یہ موبائل فون کی اوپر کی جانب سے باہر نکلے گا اور کام مکمل ہونے کے بعد واپس جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، فرنٹ پاپ اپ کیمرے میں جدید سسٹم بھی نصب کیا گیاہے جس کے تحت اگر موبائل فون ہاتھ سے پھسل کر گر جاتا ہے تو اس کا سینسر حالات کو بھانپتے ہوئے خود کار نظام کے تحت کیمرے کو فوری طور پر اندر کی جانب واپس بھیج دے گا جس سے کیمرے کو نقصان پہنچنے کے خدشات ختم ہو جاتے ہیں ۔

9X کی سکرین سائز 6.59ا نچ ہے اور اس کی سکرین ٹو باڈی ریشو 91 فیصد ہے جو کہ آنر کی جانب سے فراہم کیے جانے والے بڑے ڈسپلے میں سے ایک ہے ۔موبائل فون میں 6 جی بی کی ریم لگائی گئی ہے جو کہ اس کے کام کرنے کی رفتار کو حیران کن حد تک بڑھا دیتی ہے ، جبکہ ڈیٹا محفوظ کرنے کیلئے 128 جی بی سپیس رکھی گئی ہے لیکن صارف اسے اپنی ضرورت کے مطابق میمری کارڈ کے ذریعے 640 جی بی تک بڑھا سکتا ہے یعنی اس میں 512 جی بی کا مائیکر ایس ڈی کارڈ بھی لگایا جاسکتا ہے۔کمپنی کی جانب سے اس موبائل فون میں 4 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری نصب کی گئی ہے ۔

موبائل سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے آپ آنر کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی وزٹ کر سکتے ہیں ۔

HONOR 9X: https://www.hihonor.com/pk/products/smartphone/honor9x

مزید : بزنس


loading...