بھارتی اداکارہ زائرہ نسیم کو جہاز میں جنسی طور پر ہراساں کرنے والے شخص کو سخت سزا سنا دی گئی

بھارتی اداکارہ زائرہ نسیم کو جہاز میں جنسی طور پر ہراساں کرنے والے شخص کو سخت ...
بھارتی اداکارہ زائرہ نسیم کو جہاز میں جنسی طور پر ہراساں کرنے والے شخص کو سخت سزا سنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ زائرہ وسیم نے 2017 میں اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں دوران پرواز ایک شخص نے جنسی طور پر ہراساں کیا جسے اب 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ ڈان نیوز کے مطابق اس واقعے کے دوران زائرہ وسیم کی عمر 17 سال تھی اس لیے ویکاس سچدیو نامی اس شخص کو بچوں کے تحفظ کے قوانین کے تحت 3 سال جیل کی سزا سنائی گئی۔

خیال رہے کہ زائرہ وسیم نے اپنے انسٹاگرام پر سٹوری کے ذریعے شیئر کیا تھا کہ دہلی سے ممبئی جانے والی پرواز میں انہیں ایک شخص نے اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا جب وہ غنودگی میں تھیں۔ اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ وہ شخص اپنے پائوں سے انہیں نامناسب انداز میں گردن اور کمر کی طرف چھوتا رہا۔زائرہ کے مطابق 'یہ سلسلہ 5 سے 10 منٹ تک جاری رہا جب انہیں اس بات کا یقین ہوچکا تھا کہ انہیں ہراساں کیا جارہا ہے'۔


زائرہ نے اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے انہیں ایسا محسوس ہوا کہ انہیں پرواز کی وجہ سے بےسکونی ہوئی تاہم بعدازاں انہیں احساس ہوا کے کوئی انہیں ہراساں کررہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں اس لیے آواز اٹھا رہی کوئی ہماری مدد نہیں کرسکتا جب تک ہم خود اپنی مدد نہ کرلیں'۔

زائرہ وسیم کے مطابق انہوں نے اس شخص کی ویڈیو بنانے کی بھی کوشش کی تاہم اندھیرے کے باعث وہ ایسا کرنے میں ناکام رہیں، تاہم پرواز کے عملے کی مدد سے پولیس نے بعدازاں اس شخص کو گرفتار کرلیا۔اداکارہ نے ایئرلائن عملے کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کسی نے ان کی مدد نہیں کی، جبکہ عملے نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس قسم کا برتائو قابل قبول نہیں۔

یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے 2016 میں عامر خان کی فلم 'دنگل' کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔اس فلم کی کامیابی کے بعد زائرہ کو بھارت میں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، جس کے بعد ان کی ایک اور فلم 'سیکرٹ سپرسٹار' سامنے آئی اور وہ بھی کامیاب ثابت ہوئی۔تاہم گزشتہ سال اداکارہ نے فلمی صنعت کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا کیوں کہ ان کے کیرئیر کا انتخاب ان کے مذہبی عقائد پر اثرانداز ہورہا تھا۔

مزید :

تفریح -