برطانوی پولیس افسر شیرن پشنوسکی کے قتل کامبینہ ملزم 14 سال بعد پاکستان میں گرفتار

برطانوی پولیس افسر شیرن پشنوسکی کے قتل کامبینہ ملزم 14 سال بعد پاکستان میں ...
برطانوی پولیس افسر شیرن پشنوسکی کے قتل کامبینہ ملزم 14 سال بعد پاکستان میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی پولیس افسر شیرن پشنوسکی کے قتل کامبینہ ملزم پاکستان میں گرفتارکرلیاگیا،پیراں دتہ کو ایف آئی اے نے 14 جنوری کو لوہی بھیر اسلام آباد سے گرفتار کیاہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پاکستان کو برطانوی پولیس افسرشیرن پشنوسکی کے قتل کیس میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے،برطانوی پولیس افسر شیرن پشنوسکی کے قتل کامبینہ ملزم پاکستان میں گرفتارکرلیاگیا،پیراں دتہ کو ایف آئی اے نے 14 جنوری کو لوہی بھیر اسلام آباد سے گرفتار کیاہے۔
ملزم پیراں دتہ برطانوی پولیس افسر کے قتل میں ملوث تھااور مفرورہوکر پاکستان آگیا تھا،14 جنوری کو لوہی بھیر کے علاقے میں ایف آئی اے نے اسے گرفتار کرلیا، ملزم کی گرفتاری سے متعلق وزارت داخلہ کو اطلاع کردی گئی ،ملزم کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آبادکے سامنے پیش کرکے 14 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیاگیا ۔
یاد رہے کہ برطانوی پولیس افسر کے قتل کا واقعہ 18 نومبر2005 کو پیش آیا تھا،ملزم کی گرفتاری پر 20 ہزاربرطانوی پاﺅنڈ کاانعام بھی رکھاگیا تھا۔