بنگلہ دیش سے ٹی20سیریز،قومی ٹیم کے اسکواڈ کااعلان ہوگیا

بنگلہ دیش سے ٹی20سیریز،قومی ٹیم کے اسکواڈ کااعلان ہوگیا
بنگلہ دیش سے ٹی20سیریز،قومی ٹیم کے اسکواڈ کااعلان ہوگیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کااعلان کردیا۔مصباح الحق  ٹیم میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کو واپس لے آئے جبکہ سرفراز کو نظرانداز کردیاگیاہے۔

بابرا عظم کپتان،احسان علی،عماد بٹ،حارث رو ف  اور شاداب خان ٹیم میں شامل ہیں افتخاراحمد،عماد وسیم،خوشدل شاہ،عثمان قادر،رضوان،محمد موسیٰ خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

مصباح الحق نے کہا مکمل مشاورت کے بعد ٹیم کو فائنل کیا گیا ہے۔کوشش کی ہے کہ اچھا کمبی نیشن بنے، ٹیم کے جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ شعیب ملک اچھا کھیل رہے ہیں اس لئیے انہیں شامل کیاگیاہے۔چیف سلیکٹرمصباح الحق مزید کہا کہ عثمان قادر کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے،شاداب کی کارکردگی بہترہورہی ہے،حارث روَف کی بگ بیش میں کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کی کہ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو بھی شامل کریں،سینئر کھلاڑیوں کو خوف کے باعث ٹیم میں نہیں لائے،تمام کھلاڑی ہمارے پول میں ہیں۔انہوں نے کہابہترین کمبی نیشن کےلئے ہمارے پاس بہت وقت ہے۔بہترین کمبی نیشن حاصل کرلینے تک تجربے کرتے رہیں گے۔

مزید : اہم خبریں /کھیل