”ٹی 20 ٹیم کے انتخاب کیلئے مجھ سے۔۔۔“ بابراعظم بھی میدان میں آ گئے

”ٹی 20 ٹیم کے انتخاب کیلئے مجھ سے۔۔۔“ بابراعظم بھی میدان میں آ گئے
”ٹی 20 ٹیم کے انتخاب کیلئے مجھ سے۔۔۔“ بابراعظم بھی میدان میں آ گئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ کے انتخاب میں میری رائے بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں چیف سلیکٹر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا میں جونیئر پلیئرز لے کر گئے تھے جس کے باعث شکست ہوئی اس لئے سینئرز کو واپس لے کر آئے ہیں، میری رائے میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے جونیئر اور سینئرز کا اچھا کمبی نیشن بنایا ہے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ حارث رؤف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اچھی باؤلنگ کرتا آ رہا ہے اور دورہ آسٹریلیا میں بھی اس نے اچھی پرفارمنس دکھائی، ہمیں لگا کہ اس کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے اور وہ ہمارے لئے اور ٹیم کیلئے بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید : کھیل