بیرون ممالک میں کتنے پاکستانی قید،جرائم کی نوعیت کیاہے؟ دفتر خارجہ نے اعداوشمار جاری کردیئے

بیرون ممالک میں کتنے پاکستانی قید،جرائم کی نوعیت کیاہے؟ دفتر خارجہ نے ...
بیرون ممالک میں کتنے پاکستانی قید،جرائم کی نوعیت کیاہے؟ دفتر خارجہ نے اعداوشمار جاری کردیئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خارجہ نے بیرون ملک گرفتار پاکستانیوں کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔اسلام آبادمیں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بتایا کہ اس وقت 28 ممالک میں 10 ہزار پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قیدیوں کی اکثریت معمولی جرائم میں ملوث افراد کی ہے جبکہ سعودی عرب 579 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر چکا ہے۔

عائشہ نے بتایا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی درخواست پر گزشتہ روز ہوا جس میں ویٹو ممالک نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکشمیر ایشو اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے اس لیے سلامتی کونسل کا اس بات کا عکاس ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیویارک کے بعد اب واشنگٹن کا دورہ کریں گے جہاں وہ امریکی ہم منصب مائیک پومپیو اور دیگر امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، شاہ محمود قریشی کیپیٹل ہل کا دورہ بھی کریں گے۔

امریکا ایران کشیدگی پر بات چیت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ نہایت قریبی اور امریکا کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، صورتحال کے تناطر میں وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصبوں سے رابطے کیے ہیں۔

مزید : قومی


loading...