بھارتی دعوؤں کی پھر نفی ہوئی کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، فردوس عاشق

بھارتی دعوؤں کی پھر نفی ہوئی کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، فردوس عاشق
بھارتی دعوؤں کی پھر نفی ہوئی کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، فردوس عاشق

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی دعوؤں کی پھر نفی ہوئی کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، 5 ماہ میں سلامتی کونسل کا دوسری بار اجلاس عالمی سطح پر کشمیر کے ایک مسلمہ تنازعہ ہونے کا واضح اعتراف ہے، جو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود اور غور طلب ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 5 اگست کے بھارتی یکطرفہ اقدام کے بعد سلامتی کونسل کی دوسری بیٹھک ہماری سفارتی کامیابی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے جائز، قانونی اور جمہوری حقوق کی گونج دنیا کے سب سے بڑے فورم پر سنائی دی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے حق خودارادیت کے عہد کو نبھائے، وزیراعظم عمران خان نے جس جرات اور دلیری سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، عمران خان کی قیادت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کردار مثالی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تدبر اور بہترین صلاحیتوں سے سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی وکالت کی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خطے میں کشیدگی اور تناؤ کم کرنے میں پاکستان کے کردار کی تعریف خوش آئند ہے، پاکستان عمران خان کی قیادت میں متحرک، فعال اور امن پسند ملک کی شناخت پا رہا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد