اسلام آبادمیں کروڑوں کی منشیات سمگل کرنے کی ایسی کوشش کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے گا

اسلام آبادمیں کروڑوں کی منشیات سمگل کرنے کی ایسی کوشش کہ جان کر آپ کو بھی ...
اسلام آبادمیں کروڑوں کی منشیات سمگل کرنے کی ایسی کوشش کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے گا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)منشیات فروش سمگلنگ کیلئے منفرد طریقے اپنانے لگے۔منشیات فروشوں نے حادثے کا شکار ایک گاڑی کو منشیات فروشی کا ذریعہ بنا لیاگیا۔

سما ٹی وی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق منشیات فروشوں نے تباہ حال گاڑی خریدی اور اس کے مختلف حصوں میں ہیروئن ، چرس اور افیون سمیت کروڑوں روپے کی منشیات اسلام آباد سمگل کرنے لگے۔ ناکوں پر گاڑی روکی جاتی تو بتایا جاتا کہ گاڑی مکینک کے پاس لے جائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق کئی بار ایک ہی گاڑی کی تباہ حالت میں اسلام آباد آمد پرشک گزرا تو کار کی مکمل تلاشی لی گئی جس سے ملزموں کی ساری کارستانی سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق گاڑی لے آنے والوں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...