ڈی جی آئی ایس پی آر سے تبادلہ، میجر جنرل آصف غفور کا ردعمل بھی آگیا

ڈی جی آئی ایس پی آر سے تبادلہ، میجر جنرل آصف غفور کا ردعمل بھی آگیا
ڈی جی آئی ایس پی آر سے تبادلہ، میجر جنرل آصف غفور کا ردعمل بھی آگیا

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے سے تبادلے کے بعد میجر جنرل آصف غفور کا ردعمل بھی آگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے اکاونٹ سے کی گئی اپنی آخری ٹویٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ’الحمد اللہ، ہر اس شخص کا شکریہ جس کے ساتھ میں اس عہدے کے دوران وابستہ رہا۔خصوصا ملک بھر کے میڈیا کا شکریہ، اپنے پاکستانیوں کی محبت اور حمایت پر ان کا شکریہ اداکرنے کےلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کیلئے نیک تمنائیں‘  پاک افواج زندہ باد، پاکستان زندہ باد'۔

تین سال تک ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر کام فائز رہنے والے میجر جنرل آصف غفور نے اپنے تبادلے کے بعد نجی اکاونٹ سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ، مضبوط رہتے ہوئے پاکستان کیلئے اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ خداکی رحمت ہو۔

واضح رہے کہ میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیا گیا جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ کردیا گیا ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل اظہر وقاص کو ڈی جی ایم آئی لگا دیا گیا ہے۔میجر جنرل آصف غفور کو 15 دسمبر 2016 کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...