مولانا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں پر ہی برس پڑے ،کھری کھری سنا دیں

مولانا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں پر ہی برس پڑے ،کھری کھری سنا دیں
مولانا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں پر ہی برس پڑے ،کھری کھری سنا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا، اپوزیشن کی جماعتیں حکومت کا حصہ لگ رہی ہیں، ان کا آپسی انتشار حکومت کے استحکام کا سبب بن رہا ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر حزب اختلاف کا حکومت کا ساتھ دینے سے نقصان ہوا ہےانہوں نے کہا کہ ناجائز اور نااہل حکومت ملک پر مسلط ہے جبکہ عام آدمی مہنگائی کے ہاتھوں کرب کا شکار ہے جس نے لوگوں کو خودکشی اور بچے بیچنے پر مجبور کردیا، ہمارے مالیاتی ادارے بھی بیٹھ گئے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بین الاقوامی دباو¿ پر دینی مدارس کے لیے جال بچھائے جارہے ہیں اور تاثر دیا جارہا ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کا سبب مدارس ہیں،مدارس کی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، اصلاحات کے لفظ کو بھی توہین سمجھتے ہیں۔

مزید :

قومی -